سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

 بےکسوں کی دستگیری کرنے والا

حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نماز کے لیے مسجد تشریف لے جارہے تھے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایک لڑکے کو دیکھا وہ بکری کی کھال اتار رہا تھا مگر اس سے کھال اتر نہیں رھی تھی

میرے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو لڑکے سے کہا!((تنح حتیٰ اوریہ))تو کھڑا ہو کر دیکھ کھال کیسے اُترتی ہے

چنانچہ اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھال اور گوشت کے درمیان داخل کردیا اور اسے دھنسا دیا حتیٰ کہ سارا بازو بغل تک اندر چلا گیا اور پھر آ پ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے لڑکے کو مخاطب کرکے فرمایا!،،برخودار اس طرح کھال اتار۔ ؛

پھر آ پ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور نماز پڑھائی

لوگو یہ ھیں مدینے کے حکمران جو راہ چلتے ایک لڑکے کے ساتھ ھاتھ بٹانے کھڑے ہو گئے

Comments

Popular Posts